یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںجھل مگسی: باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ، چار افراد جان بحق ،...

جھل مگسی: باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ، چار افراد جان بحق ، چار زخمی 

 

جھل مگسی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جھل مگسی میں لیویز چوکی کی حدود میں مسلح افراد کی باراتیوں کی وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 مرد، ایک عورت اور ایک بچہ موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ 3 مرد اور ایک چھوٹا بچہ شدید زخمی ہوگئے۔

 

جانبحق ہونے والوں میں میر حسن ولد سہراب خان، عرض محمد ولد در جان، رضوان علی ولد میر حسن اور موتاں زوجہ نیازل شامل ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق باراتی ویگن اوستہ محمد سے شادی کرکے واپس جارہے تھے۔ باراتی ویگن دنیاری قبیلے کی بتائی جارہی ہے۔

 

تاہم، جان بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو گنداواہ لیویز فورس نے آر ایچ سی گنداواہ میں منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز