سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںجھوٹے الزامات لگانے سے پی ٹی ایم پر کوئی فرق نہیں پڑے...

جھوٹے الزامات لگانے سے پی ٹی ایم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا: منظور پشتین

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر فضل الرحمٰن کے پی ٹی ایم کے حوالے سے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے سے نہ پی ٹی ایم کو پہلے کوئی فرق پڑا ہے اور نہ آئندہ پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت بحالی تحریک (پی ڈی ایم) کے سربراہ کی اس قدر جمہور مخالف بیان پر افسوس ہی کرسکتے ہیں۔

منظور پشتین نے کہا کہ پی ٹی ایم دہشتگردی مخالف تحریک ہے، دہشتگرد نواز ذہنیت پی ٹی ایم کی مخالفت ہی کرینگے۔

واضح رہے کہ منظور پشتین نے یہ بیان گذشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن کے اس بیان کے تناظر میں دیا ہے جس میں مولانا فضل الرحمٰن نے دوران پریس کانفرنس پی ٹی ایم کو انتہاء پسند قوم پرست اور دہشتگرد تنظیم کہا تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس متعلق پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء و قومی اسمبلی کے ممبر محسن داوڑ نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کہا کہ یہ بے شرمی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم نے خڑ کمر نسل کشی اور علی وزیر، و دیگر افراد کے قید و بند کے باوجود تشدد کا سہارا نہیں لیا۔

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مولانا کو یہ بتانا چاہیے کہ اس کے جلسوں میں کیوں طالبان کے جھنڈے بلند ہوتے ہیں؟ وہ پی ٹی ایم سے نفرت کرتا ہے کیونکہ وہ اسے پشتونوں کا خون دوبارہ فروخت کرنے نہیں دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز