شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںجیوانی، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو سگے بھائی جبری طور پر...

جیوانی، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو سگے بھائی جبری طور پر لاپتہ

جیوانی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل جیوانی میں قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے دو سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔

لاپتہ ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت بالاچ ولد محمد حسن اور احسان ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے، جو جیوانی کے رہائشی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران جیوانی اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے درجنوں افراد قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے جا چکے ہیں۔ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور عالمی قوانین کے منافی ہے۔

بالاچ اور احسان کے اہلِ خانہ نے ملکی و بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی، صحافیوں اور باشعور عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ان دونوں بھائیوں کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں اور اس ظلم کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز