شنبه, جنوري 4, 2025
Homeخبریںجیوانی: جبری اغواء افراد کی عدم بازیابی کے خلاف جیوانی میں احتجاجاً...

جیوانی: جبری اغواء افراد کی عدم بازیابی کے خلاف جیوانی میں احتجاجاً روڈ بند کر دیا گیا

جیوانی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیوانی کے علاقے پانوان میں قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے افراد کی عدم بازیابی کے خلاف علاقہ مکین افراد نے احتجاجاً گوادر ٹو جیوانی روڈ پانوان کے مقام پر سڑک بلاک کرکے ہر قسم کی آمد رفت کیلئے مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

جبری اغواء افراد کے لواحقین و علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے لوگوں کو بازیاب نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گی۔

واضح رہے 29 دسمبر کو بی ایل اے کی کوسٹ گارڈ پر حملے کے بعد قابض پاکستانی فوج نے گنز و پانوان میں فوج کشی کرتے ہوئے کئی افراد کو جبراً اغواء کردیا پانوان سے کئی افراد کو اغواء کیا گیا تھا جن میں کچھ افراد کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا تھا تاہم حسن ولد عزیز، سمید ولد عبالحمید، عمران ولد محمد اور زہیر امام ابھی تک بازیاب نہیں ہوپائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز