شنبه, اپریل 19, 2025
Homeخبریںجیوانی دھماکہ اپڈیٹ، پولیس کی تصدیق، 1 اہلکار ہلاک

جیوانی دھماکہ اپڈیٹ، پولیس کی تصدیق، 1 اہلکار ہلاک

گوادر (ہمگام نیوز) جیوانی گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیوانی میں ہونے والے دھماکے کی پولیس نے تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق جیوانی کے علاقے دران میں لائٹ ہاؤس کے قریب کوسٹ گارڈ (پی سی جی) کی گشت کرنے والی ٹیم پر گزشتہ شب 7 بج کر 20 منٹ پر حملہ کیا گیا۔

حملے میں ایک اہلکار جان بحق جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔

پی سی جی کے اہلکار معمول کے مطابق اپنا ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ دھماکے کے بعد فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز