گوادر (ہمگام نیوز) جیوانی سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق آج صبح 9 بجے کوسٹ گارڈ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے زخمی ہونے والے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
دھماکے کے بعد زخمی و ہلاک اہلکاروں کو نیوی ہسپتال جیوانی میں منتقل کرنے کی وجہ سے ہلاک اہلکاروں کی شناخت تاہم نہ ہوسکی۔
واضح رہے ساحلی شہر جیوانی و گردونواح میں تواتر کے ساتھ کوسٹ گارڈ و قابض پاکستانی فورسز کو بلوچ آزادی پسند حملہ کرتے رہے ہیں جن میں اکثریت بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی رہی ہے۔
خیال رہے اس سے قبل رواں سال ساحلی شہر پشکان میں بھی کوسٹ گارڈ پر حملہ کیا گیا تھا جس کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کی تھی جس میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوا تھا۔
اس کے علاؤہ روان سال ہونے والے نام نہاد الیکشن کے روز جیوانی شہر سمیت پانوان، پلیری، گنز، پشکان، پسنی شہر، سُر بندن، چُر بندن، چب کلمت، نگور، بندری، روبار و گبد میں کُل 28 حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کی تھی، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔