جیوانی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیوانی و مضافاتی علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کی بربریت جاری ہے تاہم ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں۔
واضح رہے گزشتہ 3 روز سے جیوانی کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فوج نے بربریت و خوف کا ماحول قائم کیا ہوا ہے، پانوان و گنز سے کئی افراد کو جبری طور پر اغواء کیا گیا ہے، علاقائی ذرائع کے مطابق گنز سے 3 افراد کو جبراً اغواء کیا گیا تھا جن میں سے 2 کو بعد میں بازیاب ہوئے تھے تاہم 1 ابھی بھی بازیاب نہیں ہو پایا ہے۔
ایک اور ذرائع کے مطابق پانوان سے 19 افراد اغواء کیے گئے ہیں تاہم 8 افراد کا تعلق پانوان سے تھا جب کہ دیگر افراد کا تعلق پسنی، سُر و روزگار کی غرض سے بلوچستان کے دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے افراد ہیں جنہیں روڈ سے جبراً اغواء کیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت ابھی تک ممکن نہیں ہوپائی ہے۔
خیال رہے 29 دسمبر کو کوسٹ گارڈ پر جیوانی کے علاقے گنز و پانوان میں مُسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے جس کی زمہ داری بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کی تھی۔ دریں اثنا بی ایل اے کے کوسٹ گارڈ پر لگاتار حملوں کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ کا گوادر و جیوانی کے کئی علاقوں میں سمندر کنارے پر معمور ڈیوٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔