گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی کے علاقے گنز میں قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بم حملے میں قابض فوج کے اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم بم دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر قابض فورسز اور ایمبولنس کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
دھماکے کے بعد قابض پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے حملے کی تحقیقات اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔