سه شنبه, مې 13, 2025
Homeخبریںجیونی میں فائرنگ کرکے مخبر ملا شریف کو ہلاک کرنے کی ذمہ...

جیونی میں فائرنگ کرکے مخبر ملا شریف کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

گوادر (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 12 مئی کی صبح ساڑھے پانچ بجے ہمارے سرمچاروں نے شہزادہ بازار میں ایک منظم حملے کے تحت پاکستانی خفیہ اداروں کے ایک اہم مخبر ملا شریف ولد سید کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ مذکورہ کارندہ گزشتہ ایک دہائی سے قابض پاکستانی فوج، کوسٹ گارڈ اور ملٹری انٹیلیجنس کا ایجنٹ اور ایم آئی کے افسر عبداللہ لودھانہ عرف عمر کا خاص آلہ کار تھا۔

ترجمان نے کہا ملا شریف بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی، فوجی آپریشنز میں مقامی لوگوں کی مخبری اور بلوچ عوام پر مالی دباؤ ڈالنے جیسے سنگین جرائم میں براہ راست ملوث تھا۔ وہ بلیدہ کا رہائشی تھا اور جیونی میں عرصہ دراز سے مقیم ہو کر قابض قوتوں کے مفادات کا تحفظ کر رہا تھا۔

ترجمان نے کہا بی ایل اے جیونی و گردونواح کے عوام پر واضح کرتی ہے کہ اگر کوئی بلوچ فرد قابض آرمی اور اسکے ذیلی اداروں سمیت ان کے کسی نمائندے یا کارندے کے ساتھ دکھائی دیا یا ان کے ساتھ سفر میں دیکھا گیا یا پھر قابض اداروں کو اپنی گاڑیاں فراہم کیں تو ان سے مزید کسی بھی طرح کا لحاظ نہیں رکھا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا باربار وارننگ دینے کے باوجود چند افراد نہ صرف مسلسل دشمن کا ساتھ دے رہے ہیں بلکہ کوسٹ گارڈ کو گاڑیاں فراہم کرکے قابض کیلئے سہولت کاری کا مرتکب ہورہے ہیں۔ لہذا آج کے بعد جو کوئی بھی شخص دشمن کیلئے سہولت کاری یا پھر ان کا ساتھ دیتے ہوئے پایا گیا، اس کا انجام بھی ملا شریف جیسا ہوگا۔

بی ایل اے اس جنگ کو ایک آزاد و خودمختار بلوچستان کے قیام تک جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز