جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںجیکب آباد، ملیریا بے قابو 7 بچے ہلاک

جیکب آباد، ملیریا بے قابو 7 بچے ہلاک

جیکب آباد ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گاؤں منو سرکی میں 5 سالہ بچی اقصیٰ سرکی، گاؤں دوست محمد بھنگر میں 12 سالہ صائمہ، گاؤں مانک جمالی میں 2 سالہ کامران اور 3 سالہ علی حسن جمالی، گاؤں کھمن گھنیو میں 6 سالہ راشد علی، گاؤں عزیز آباد میں 8 سالہ ہدایت اللہ کھوسو اور داؤ جہانپور میں 7 سالہ الطاف ملیریا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جیکب آباد میں بارشوں اور سیلاب کے بعد ملیریا کی بڑھتی ہوئی وباء کی روکتھام کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں جیکب آبادضلع کے مختلف علاقوں میں مزید 3معصوم بچوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ٹھل کے گاؤں عیسیٰ خان کھوسو میں رخسانہ ، گاؤں یوسف خان کھوسو میں 5سالہ محمد شریف اور گاؤں خیر محمد میں ڈھائی سالہ ضمیر کا جسم کمزور ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ان میں پولیو وائرس کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز