جیکب آباد ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابقجیکب آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود گاوں عبدالمجید جکھرانی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان غوث بخش جکھرانی کو قتل کرکے فرار ہوگئے، واقع کی اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی۔
نوجوان کے ورثہ نے سول اسپتال کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، حدود کی پولیس کے مطابق جکھرانی برادری کے دو گروپوں میں جاری دیرینہ تنازع کی وجہ سے واقع پیش آیا ہے ملزمان کی گرفتاری کے خلاف چھاپے مارے جارہے ہیں۔