یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںحاجی نعیم بلوچ پہ طالبان کا حملہ بلوچ قوم پہ حملہ ہے...

حاجی نعیم بلوچ پہ طالبان کا حملہ بلوچ قوم پہ حملہ ہے : بلوچ شوریٰ افغانستان

کابل ( ہمگام نیوز) بلوچ شوریٰ افغانستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں گذشتہ رات کابل میں حاجی محمدنعیم خان کے گھر پہ طالبان دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے دراصل طالبان اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے کرتے ہیں ، حاجی محمد نعیم خان کا شمار افغانستان ، مغربی اور مشرقی بلوچستان کے قابل قدر اور ہردلعزیز شخصیات میں ہوتا ہے، اور ان کی بلوچ قوم کیلئے گراں قدر خدمات سے پوری دنیا واقف ہے،
بلوچ شوریٰ کے ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کی جانب سے بلوچ قوم کے معتبرین پہ ایسے بزدلانہ حملے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز