سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںحب؛ کیبل فیکٹری میں آتشزدگی

حب؛ کیبل فیکٹری میں آتشزدگی

 

حب ( ہمگـام نیوز) حب کیبل فیکٹری میں آتشزدگی فیکٹری کے پیدواری یونٹ میں لگنے والی آگ پر 12 گھنٹے بعد بھی قابو پایا نہ جا سکا مقامی انتظامیہ نے پاک نیوی اور کراچی ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے مدد طلب کرلی واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی آگ لگنے کی وجہ معلوم ہوسکی ہے ۔ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ بدھ کے روز صبح سویرے حب میں کیبل بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی رات گئے تک فیکٹری میں رکھے ہوئے تیار کیبل اور خام مال کو ہلاتی رہی آگ پر قابو پانے کے جدید آلات کے فقدان اور افرادی قوت کی کمی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا صبح سویرے حب شہر میں مغربی بائی پاس سے متصل دارو ہوٹل کے مقام پر پائیز کیبل فیکٹری کے پروڈکشن یونٹ میں اچانک بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے ایک بڑے حصے کو اپنی پیٹ میں لے لیا تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ وپولیس نے بلدیہ حب گڈانی اور لیڈا کے فائر بریگیڈ گاڑیوں سمیت ڈی جی خان سمینٹ اور اٹک سیمنٹ فیکٹریز کے فائر ٹینڈر زکو بھی آگ پر قابو پانے کیلئے طلب کر لیا ۔

اس بارے میں مقامی انتظامیہ اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ گاڑیوں کو فوری پانی کی فراہمی کیلئے این سی حب کا واٹر ٹینکر بھی کام کر رہا ہے فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگئی ، ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی سمیت کمانڈنٹ این سی کرنل عامر و دیگر افسران ہمراہ وقوعہ پر پہنچے اور معائنہ کے بعد ماتحت افسران کو آگ پر قابو پانے کے حوالے سے ہدایات دیں تاہم آگ کی شدت شدت استقدر زیادی تھی کہ 12 گھنٹے گزر جانے اور رات گئے ۔ تک اس پر صیح سے لگی ہوئی کافائر بریگیڈ گاڑیاں اور انکا حملہ قلم پانے میں ناکام رہا موقع پر موجود اسٹنٹ کمشٹر اب محمد احمد کبیر اور DSP پولیس حب یونس رضا کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے کراچی ڈسٹرک انتظامیہ اور پاکستان نیوی سے مدد طلب کی گئی ہے جس کے بعد امکان ہے کہ آگ پر قابو پالیا جائے انھوں نے مزید بتایا کہ فیکٹری کے قریب آبادی کو خبر دار کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز