حب ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے علاقے حب چوکی میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے ایک بلوچ طالب کو جبری حراست میں لیکر اسے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حب چوکی میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو دن پہلے شب تین بجے کے وقت ایک گھر پر چھاپہ مار کر عمران بلوچ ولد ماسٹر صدیر کو جبری طور پر حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے جو کیچ کے علاقے شاپک کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔


