حب:(ہمگام نیوز) 3 دسمبر 2023 سے لاپتہ ہونے والے اسرار اللّه کے لواحقین نے گڈانی موڑ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاجاً دھرنا دے کر سڑک بلاک کر دی ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ ان کا پانچواں احتجاج ہے، جس میں وہ اسرار اللّه کی بازیابی کے لیے انتظامیہ کی ناکامی پر شدید مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔
احتجاج کے دوران لواحقین نے کہا کہ انتظامیہ اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے صرف جھوٹے مذاکرات اور دلاسے دیے جا رہے ہیں، جبکہ حقیقی نتائج کی عدم دستیابی نے انہیں مجبور کر دیا ہے کہ وہ غیر معینہ مدت تک سڑک بند رکھیں۔