چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںحب اور سنجاوی میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

حب اور سنجاوی میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

سنجاوی (ہمگام نیوز) این این آ ئی کی رپورٹ کے مطابق سنجاوی بغاو کے ایریا میں ڈاکوؤں نے امان اللہ نامی نوجوان کو نہ روکنے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب امان اللہ نامی نوجوان کوگھر جاتے ہوئے پاسرہ تنگی کے قریب تین ڈاکوؤں کے روکنے کی کوشش کی، موٹر سائیکل نہ روکنے پر فائرنگ سےنوجوان زخمی ہوگیا ، واقع کے بعدزخمی کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ علاقہ مکینوں نے واقعے کیخلاف شاہراہ کو احتجاجا بلاک کر دیا۔

علاوہ ازیں حب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق حب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چیزل آباد کے رہائشی صاحب بخش ولد بخش علی نامی شخص فائرنگ کر کے قتل کر دیا، زرائع کے مطابق نعش کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کردی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز