حب:(ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے لیاری میں ہونے والے کریک ڈاؤن اور ملیر میں نہتے بلوچوں پر جھوٹے ایف آئی آرز اور گرفتاریوں کے خلاف “دفاع بلوچ اقدار” کے عنوان سے حب بلوچستان میں ایک ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس احتجاجی مظاہرے کو ناکام بنانے کے لیے قابض انتظامیہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کچرے کی گاڑیاں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کھڑی کردی گئیں۔ سامعین سے ماہ زیب بلوچ اور بالاچ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے انہیں 25 جنوری کے راجی مچی میں شرکت کے لیے آگاہ کیا اور قومی یکجہتی کو قومی بقا کے لیے طاقت قرار دیا۔