یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںحب قابض افواج نے شہید شاہ نور اور شہید شاہ زیب کی...

حب قابض افواج نے شہید شاہ نور اور شہید شاہ زیب کی قبروں کی بے حرمتی کی،سیاسی سماجی حلقوں کی مذمت

حب ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے شہر حب چوکی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی قابض افواج نے بلوچ آزادی پسند شہید شاہ نور اور شہید شاہزیب کی قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ان کے کتبوں کو توڑ دیا ۔

یاد رہے کہ ایسے واقعات عموما بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہیش آتے رہتے ہیں اور یہ افسوسناک واقعہ حب چوکی کے علاقے میں پیش آیا جہاں دونوں شہداء کی آخری آرام گاہیں واقع ہیں۔

سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے قابض فوج کی مزکورہ ہرکات سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہیں چاہتے اور انھیں برداشت ہی نہیں ہوتی
کہ بلوچ اپنے شہداء کو یاد کریں اور انکے نقش قدم پر چل کر چلتے ہوئے اپنی سرزمین کی آزادی کے جد و جہد کریں اسی لئیے وہ انکی قبروں کے یادگاروں مٹانے کیلے نیچ حرکتیں تسلسل کے ساتھ کرتے ہوئے آ رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بلوچ قوم اپنی شہدا سے کس درجے تک پیار کرتے ہیں اور ہرسال انکی قبروں پر جاکر چراغاں کرتے ہیں اور انکی برسی کو نہ صرف یادگار کے طورمناتے ہیں بلکہ وہ اس دن کو ایک جشن کی طرح مناتے ہیں کہ انکے سپوتوں نے بلوچ سرزمین کے لئیے اپنی بیش قیمتی لہو کا نظرانہ دیا ہے،

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ شہداء کے اہل خانہ کو بھی مسلسل ریاستی جبر و تشدد اور ہراسانی کا سامنا ہے۔ شہداء کے بھائی، برکت، جو کہ ان مظالم کی وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے، اس وقت جرمنی میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ واقعہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور بلوچ عوام کی جدوجہد کو دبانے کی ایک اور کوشش ہے، جس کی بلوچ انسانی حقوق سے وابستے حلقوں کی طرف سے بھی شدید مذمت کی جار رہی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز