جمعه, دسمبر 27, 2024
Homeخبریںحب :ندی میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب...

حب :ندی میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے

حب ( ہمگام نیوز ) کراچی سے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے علاقے ساکران کے قریب حب ندی پر پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی گھر کے 5 افراد ڈوب گئے۔

خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد کی لاشیں ندی سے نکال لی گئیں، ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق تمام افراد اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء کے رہائشی تھے، جو پکنک منانے حب ندی گئے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 13 سالہ حفصہ، 34 سالہ مہ جبین، سہیل اور 4 سالہ اریب کے نام سے ہوئی، جبکہ 10 سالہ حمزہ کی تلاش تاحال جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگوں کی مدد بھی لی گئی، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز