حب :(ہمگام نیوز) حب چوکی کے علاقے وندر سے گزشتہ رات (9 دسمبر) تقریباً 4:20 بجے پاکستانی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے وسیم بلوچ ولد مراد بخش کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق، وسیم بلوچ ایک ڈیزل ڈپو میں ملازم تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق، واقعے کے دوران وسیم بلوچ کو بغیر کسی قانونی نوٹس یا وجہ بتائے گرفتار کیا گیا، اور تاحال ان کی موجودگی کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔