یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںحب: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 8 مزدوروں کی لاشیں برآمد

حب: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 8 مزدوروں کی لاشیں برآمد

حب(ہمگام نیوز) ساکران کے علاقے  بڈلو گوٹھ سے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں، قتل کیے گئے تمام مزدوروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حب کے پہاڑی علاقے بڈلو گوٹھ سے علی الصبح 8 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی، تمام مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے، تمام افراد کو گزشتہ روز 9 مزدوروں سمیت لسبیلہ سے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کیے گئے مزدوروں میں سے ایک زخمی حالت میں برآمد ہوا، جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں وک قبضے میں لے لیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز