حب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کل 2 مارچ کو قابض پاکستانی فورسز نے حب شہر سے ایک طالب علم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ شخص بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم ہے جسکی شناخت کیا بلوچ ولد محمد اشرف سکنہ مشکے کلر کے نام سے ہوئی ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں۔