جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںحب چوکی:پاکستانی فورسزنے7بلوچ فرزندوں کو جبری طور اغوا کرلی

حب چوکی:پاکستانی فورسزنے7بلوچ فرزندوں کو جبری طور اغوا کرلی

حب چوکی (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات رئیس گوٹھ کراچی اور بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے ایک ہی خاندان کے 7افراد کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے زبردستی گرفتار کرکے جبری طور اغوا کرلی،
تفصیلات کے مطابق ،گیشکور آواران کے رہائشی دلمراد ولد درمحمد اور محمدایوب کے گھروں پر رات گئے، رئیس گوٹھ کراچی اور حب چوکی میں فورسز نے جارحیت کر کے رئیس گوٹھ سے غیر مسلح تین بھائی حمید ولد دلمراد،حنیف ولد دلمراد،حفیظ ولد دلمراد جبکہ حب چوکی سے پرویز ولد جمعہ ،زاکر ولد ایوب ،الطاف ولد ایوب،بہارولد ایوب کو پاکستانی فورسز نے زبردستی حراست کے بعد جبری طور اغوا کر لیا ہیں۔واضع رہے ماضی کے تجربات اور پاکستانی فوجی بربریت کی داستان کو دیکھ کر جبری اغوا شدہ اسیران کے اکثر لواحقین اس حوالے سخت تشویش میں مبتلا ہے کہ کئی ان کو جھوٹے الزامات اور مختلف بہانوں سے اورماڑہ واقع سے تعلق جوڑ کر جان سے مار دیا جاسکتاہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز