بیروت(ہمگام نیوز ) حزب اللہ نے آج جمعہ کوکہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل کے علاقے گاتون میں 411 ویں آرٹلری بٹالین کے نئے ہیڈکوارٹر پر ڈرون سے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

تنظیم نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس نے اسرائیلی فوجی افسران اور سپاہیوں کے خیموں اور رہائش کو نشانہ بنایا۔ گائیڈڈ ہتھیاروں سے کیے گئے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا کہ یہ کارروائی قنا قصبے میں کیے گئے اس کے جواب میں کی گئی ہے۔

قبل ازیں جمعے کے روز اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ شمال میں سائرن بجنے کی آوازیں سنائی گئی ہیں۔

لبنا اور اسرائیل کی سرحد پر گذشتہ 8 ماہ سے گولہ باری کا تبادلہ ہو رہے۔

ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے کہا کہ یہ الرٹ شمالی قصبے نہاریہ اور کئی رہائشی کمیونٹیز میں اس وجہ سے اٹھایا گیا کہ فوج کا کہنا ہے کہ یہ دشمن کا مشتبہ طیارہ ہے۔ اس کی وجہ س 15 منٹ تک سائرن بجتے رہے۔

اخبار نے مزید کہا کہ لبنان کی سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نہاریہ سے ملنے والی تصاویر میں انٹرسیپٹر میزائلوں کا آغاز دکھایا گیا ہے۔

جمعرات کو حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے دو جنگجوؤں کا سوگ منایا۔ انہیں گذشتہ روز اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہو گئے تھے۔