کوئٹہ (ہمگام نیوز) جبری طور پر اغواء کیے گئے حسان قمبرانی، حزب اللہ قمبرانی و عبدلاالحئ کرد کی باحفاظت بازیابی کیلئے 18 نومبر کو ٹویٹر پر ان کے لواحقین کی طرف سے ایک ٹویٹر کیمپین چلائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق جبری اغواء افراد کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چئیر مین نصراللہ بلوچ نے سوشل میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ حسان قمبرانی و حزب اللہ قمبرانی کو قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری اغواء ہوے 8 ماہ مکمل ہونے جارہے ہیں جبکہ عبدلااحئی کرد کی جبری اغواء کو 2 سال کا زیادہ وقفہ گزر چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حسان قمبرانی، حزب اللہ قمبرانی اور عبدلاالحئی کرد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے 18 نومبر شام 6 بجے SaveQambraniBrothers# اور SaveAbdulHaiKurd# کے ہیش ٹیگ ساتھ ٹویٹر پر ایک کیمپین چلائیں گے۔
نصراللہ بلوچ نے آخر میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ وہ 18 نومبر شام 6 بجے مندرجہ بالا ایش ٹیگ استعمال کرکے مذکورہ افراد کے لواحقین کی آواز بنیں۔