یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںحسان قمبرانی اور حذب اللہ قمبرانی کو کل اغواء ہوئے ایک سال...

حسان قمبرانی اور حذب اللہ قمبرانی کو کل اغواء ہوئے ایک سال ہوجائیگا، بازیابی کے لئے کوئٹہ میں مظاہرہ اور ٹوئیٹر پر کیمپین چلایا جائے گا

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے 14 فروری 2020 کو اغواء ہونے والے حسان قمبرانی اور حذب اللہ قمبرانی کو کل ایک سال پورا ہوجائے گا۔ ان کی بحفاظت بازیابی کے لئے کل کوئٹہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا اور کل ہی کے دن سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک کیمپین کا انعقاد کیا جائے گا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرہ کل سہ پہر تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے منعقد کیا جائے گا۔ جبری اغواء کے شکار قمبرانی برادرز کی بہن حسیبہ قمبرانی جو اپنے بھائیوں کی بازیابی کے لئے پچھلے ایک سال سے سراپا احتجاج ہے نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام قوم دوست، انسان دوست افراد سے اپیل کی کہ وہ حسان قمبرانی اور حذب اللہ قمبرانی کی بازیابی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے اپنی شرکت یقینی بنائیں اور ساتھ ہی ساتھ ٹوئیٹر کیمپین میں حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز