منگل کو تل ابیب میں سائرن بجا دیئے گئے اور حماس نے کہا کہ اس نے اسرائیل کے تجارتی دارالحکومت پر راکٹ برسائے۔   اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کا فوری طور پر کوئی ذکر نہیں کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار گروپ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کی صلاحیت کو برقرار رکھا ہے حالانکہ اسرائیل نے غزہ جنگ کو 11ویں ہفتے تک طول دے دیا ہے۔