دمشق(ہمگام نیوز) شامی فوج نے وسطی شہر حماۃ گورنری میں اپوزیشن جنگجوؤں کی پیش قدمی روکنے کے لیے ایک “جوابی حملہ” کیا ہے۔اس دوران شامی فوج نے مسلح دھڑوں شہر سے کئی کلو میٹر پسپا کردیا ہے۔

سیرین آبزرویٹری نے کہا کہ ھیۃ تحریر الشام اور اس کے اتحادی دھڑے شامی فوج کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد حماۃ شہر کے قریب کوہ زین العابدین کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ گذشتہ نصف شب شامی فوج نے جوابی حملہ شروع کیا جو آج جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے دھڑوں کو حماۃ شہر سے تقریباً 10 کلومیٹر دور دھکیل دیا ہے۔

سانا نیوز ایجنسی کے مطابق شامی فوج کے یونٹ شمالی حماۃ کے دیہی علاقوں میں مسلح دھڑوں کے ٹھکانوں پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایجنسی نے وضاحت کی کہ شامی فوج مسلح دھڑوں کے ٹھکانوں اور ان کی نقل و حرکت کے محوروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ہوئے کہ متعدد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا اور ان کے فوجی ساز و سامان کو تباہ کر دیا گیا۔

شام میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے جنرل کارپوریشن نے اطلاع دی ہے کہ شامی فضائیہ نے روسی فضائیہ کے تعاون سے اس ہفتے شام میں 1,600 سے زیادہ جنگجوؤں کو ہلاک کیا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ شام میں عسکریت پسندوں اور حکومتی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آبزرویٹری کے مطابق 605 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہےجن میں 107 عام شہری شامل تھے۔ مسلح دھڑوں کے 299 ارکان اور سرکاری افواج کے 199 ارکان اور ان کے وفادار بھی

مارے گئے۔