یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریں حکومت سول ہسپتال میں یونٹ کو بند کرنے کا ارادہ ترک...

حکومت سول ہسپتال میں یونٹ کو بند کرنے کا ارادہ ترک کردے.بی ڈی ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم نے اپنے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ کڈنی سینٹرانسٹیٹیوٹ آف نیفرولوجی اینڈ یورولوجی کا قیام عمل لایا جارہا ہے جو کہ خوش آئیند عمل ہے لیکن یہ بھی شنید ہے کہ سول ہسپتال میں قائم ینفرولوجی اور ڈائی لیسیز سینٹر کو حکومت بند رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے جو کہ بلوچستان کے خاص کر کوئٹہ اور اس کے گرد نواح کے غریب مریضوں کے لیئے نیک شگون نہیں ہے کیونکہ اس سے سول ہسپتال میں قائم یونٹ سے عوام محروم رہے جائے گی جہاں اب تک ہزاروں مریضوں کو نیفرولوجی کے حوالے سے بنیادی سہولیات مہیسر کی گئی ہیں سول ہسپتال کا شہر کے وسط میں محل وقوع عوام کے لیئے نزدیک اور آسان سہولت ہے اگر اس سے عوام کو محروم کیا جائے تو ان کے ساتھ زیادتی ہوگی ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں کے ان شعبوں میں بیک وقت کئی ایک یونٹ کام کررہے ہیں اور وہاں کھبی ایسا نہیں ہوا کہ کسی بھی یونٹ کو نئے انسٹیٹیوٹ کے قیام کی وجہ سے بند کیا جائے کیونکہ عوامی مفادات میں ایسے فیصلے لینا مشکل عمل ہوتا ہے ترجمان نے کہا کہ حکومت فوری طور پر سول ہسپتال میں یونٹ کو بند کرنے کا ارادہ ترک کردے اور ساتھ ساتھ بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال میں بھی ایک یونٹ قائم کرے تاکہ وہاں بھی عوام کو نیفرولوجی کے حوالے سے صحت کی سہولیات مہیسر ہوسکیں اس کے علاوہ حکومت ضلعی سطح پر بھی یونٹ کے قیام کی پالیسی عوام کے سامنے پیش کرے اگر حکومت نے ان مسائل پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو فورم اس مسئلے پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز