دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںحکومت کی جانب سے مکران بھر میں انٹرنیٹ کی بندش سے...

حکومت کی جانب سے مکران بھر میں انٹرنیٹ کی بندش سے عوام سخت پریشان

پنجگور(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان  مکران بھر میں پنجگور تربت مند سمیت کئی تحصیلوں میں انٹرنیٹ کے ای وی او تھری جی (3G)  سمیت پاکستانی فوج کی جانب سے موبائل ڈیٹا کو بند کرنےسے عوامی کاروباری نظام، ایجوکیشن،سوشل سیکٹر بینکنگ،بلوچ عوام کی بیرونی ممالک میں اپنے عزیز و اقارب  سے رابطہ نہ ہونے سے شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں پورا مکران اندرون و بیرون ممالک اپنے عزیز و اقارب کی رابطوں سے منقطع ہوگیا ہے۔ بیرونی ملٹی نیشنل موبائل کمپنیوں نے اربوں روپے کے سسٹم لگا کر شدید نقصان اٹھانے کے باوجود پاکستانی فوج کے دباو ریاست کی جابرانہ و ظالمانہ پالیسیز کی وجہ سے اپنے سسٹم کو بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ صحافیوں کی خبریں اپنے اداروں تک پہنچانے کا نظام بھی روک لیا گیا ہے انجمن تاجران سرکاری و نجی ادارے ایجوکیشن ادبی و دیگر ذرائع نے بتایا ہے کہ مکران کو پوری دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے یہاں کاروباری شخصیات نے اربوں روپے کاروبار پر لگا اپنے کاروبار سے ہی مایوس ہوگئے ہیں بیشتر کاروباری شخصیات اپنی کاروبار مکران سے منتقل کرنے پر مجبور ہیں.

عوامی حلقوں نے بتایا ہے کہ ہم نے لاکھوں کی تعداد میں کمپنیز کے موبائل سمز خریدے جو کہ بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مکران کا علاقہ سخت پسماندہ ہے جہاں ایجوکیشن ہسپتال گیس ذرائع ابلاغ ترقیاتی منصوبے کاروباری ذرائع نہ ہونے کے برابر ہے اس سے پہلے بھی یہاں کے رہنے والے زندگی کے دیگر بنیادی سہولیات نہ ہونے سے مجبور تھے لیکن کچھ امید انٹرنیٹ تھی جس سے یہاں کے اسٹوڈنٹس آن لائن ایجوکیشن آن لائن کاروبار کرکے گزارا کرتے تھے لیکن اب ان سے بھی مایوس ہو گئے ہیں۔ ٹیلی نار کمپنی نے دس بلین ژونگ نے پانچ بلین جیز وارد یوفون نے کئی بلین کا خرچہ کرکے یہاں کاروبار سے مایوس ہوگئے خدشہ ہے کہ کمپنی اپنے انسٹال تھری جی فور جی کو پنجگور سے شفٹ کریں تاحال مکران بھر انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا بند کرنے کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دے رہے ہیں عوامی سیاسی سماجی ادبی صحافتی زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان چیف جسٹس بلوچستان وزیراعظم عمران خان صوبائی وزیر اعلیٰ جام کمال خان اور ملکی دیگر ادارے مکران کی اس تباہ کن ظلم جیسےحالات کا نوٹس لے کر دیگر علاقوں کی طرح مکران کووہ سہولیات دی جائیں جو دوسرے علاقوں کو میسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز