یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںحیربیارمری کی جان میکین اور اٹل بہاری واجپائی کی انتقال پر اظہار...

حیربیارمری کی جان میکین اور اٹل بہاری واجپائی کی انتقال پر اظہار تعزیت

لندن (ہمگام نیوز) ہمگام سوشل میڈیا رپوٹر کے مطابق بلوچ رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ “میں مریکی سنیٹر جان میکین کی انتقال پر امریکی عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ امریکہ ایک محب وطن اور بے غرض قیادت سے محروم ہوگیا۔ جان میکین ہمیشہ ایک سچے رہنما کے طور پر یاد کیا جائے گا ان کی ایمانداری اور اپنی قوم سے مخلصی کے باعث انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔”

انہوں نے کہا “میں اٹل بہاری واجپائی کی موت پر بھارتی عوام سے بھی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جان میکین کی طرح وہ بھی ایک بہادر سیاستدان اور سچے محب وطن تھے دونوں اقوام دو عظیم رہنماؤں سے محروم ہو گئے میرے لیئے دونوں لیڈر انتہائی قابل احترام ہیں۔ الله تعالی ان کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز