دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںخاتون مریم احمد نےکومہ میں بچی کو جنم دیا

خاتون مریم احمد نےکومہ میں بچی کو جنم دیا

لندن(ہمگام نیوز) مانیڑنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ایک خاتون مریم احمد نے اس وقت بچی کو جنم دیا جب وہ کوما کی حالت میں تھیں۔

اطلاعات کے مطابق نیوز پورٹ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ مریم احمد کو جنوری میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال لایا گیا تھا۔ جس وقت انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا اس وقت وہ حاملہ تھیں اور انہیں دمے کی بھی شکایت تھی۔اخبار کے مطابق اسپتال میں علاج کے دوران ان کی حالت مزید بگڑ گئی حالانکہ امید یہی تھی کہ انہیں زیادہ دیر اسپتال میں رکنا نہیں پڑے گا لیکن ایسا نہیں ہوا تو اس کے بعد ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ بچی کو وقت سے قبل سرجری کے ذریعے پیدا کیا جائے۔

زرائع نے بتایا کہ مریم احمد کے مطابق جس وقت ڈاکٹروں نے یہ بات بتائی اس وقت انہیں آکسیجن لگی ہوئی تھی اور ان کی اپنی حالت بہت خراب تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے اس ضمن میں انہیں تمام خطرات سے آگاہ کردیا تھا۔

مریم احمد کے مطابق ان کی پیدا ہونے والی بیٹی کا وزن صرف 1.7 کلو گرام تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ قدرتی طور پر آدھے دن سے بھی کم عرصے میں کوما سے باہر آگئی تھیں لیکن کورونا بندشوں کے سبب پیدا ہونے والی بیٹی کو دیکھ نہیں سکی تھیں۔

زرائع نے بتایا کہ مریم احمد نے اپنی بیٹی کی سب سے پہلے تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں جو انہیں اسپتال کے اسٹاف نے دکھائیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اسپتال کے عملے نے ان کی بیٹی کا بھرپور خیال رکھا۔ انہون نے اپنی بیٹی کا نام خدیجہ رکھا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ خدیجہ بہت مضبوط و طاقتور ہے کیونکہ وقت سے قبل پیدا ہونے کے باوجود اسے کسی بھی قسم کے مسائل نہیں ہیں جو اللہ کا کرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز