یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںخاران، دو افراد پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

خاران، دو افراد پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی خفیہ ادارے نے خاران کے کلی جھل گیڈ سے دو افراد کو جبراً حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت بلال ولد داد محمد اور خالد ولد لعل محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں خاران ایم آئی کے اکرام اللہ نامی اہلکار نے بلال ولد لعل محمد کو کال کرکے ایم آئی کے دفتر بلایا، جبکہ وہ دفتر نہیں گیا۔ 26 جون کی رات کو چار گاڑیوں پر مشتمل خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے شاہوگیڑی کے قریبی کلی میں چھاپہ مار کر بلال کو اغواء کرلیا۔ بلال کے ہمراہ اس کے کزن خالد کو بھی اٹھایا گیا ہے۔ دونوں افراد کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران ایم آئی نے انہیں کئی دنوں سے پریشرائیز کیا ہوا تھا۔ دونوں افراد کا تعلق غریب گھروں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز