خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سرخاران مٹی کراس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے مٹی کراس کے مقام پر دو افراد کو نشانہ بنایا۔
ہلاک ہونے والے کی شناخت عرفان ولد غلام فاروق، جو کہ ضلع سبی کے علاقے ڈھاڈر کا رہائشی تھا، موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اور اخلاق احمد ولد غلام فاروق، اسی واقعے میں شدید زخمی ہوئے۔


