شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںخاران، نامعلوم افراد کی فائرنگ ایس ایچ او ھلاک ،چاغی دکاندار قتل،دکی...

خاران، نامعلوم افراد کی فائرنگ ایس ایچ او ھلاک ،چاغی دکاندار قتل،دکی فائرنگ ایک شخص زخمی،اوتھل روڈ حادثہ بلیدہ کا رہائشی جانبحق

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خاران شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سٹی تھانہ محمد قاسم جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاران شہر کی حدود میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے اچانک پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
ایس ایچ او محمد قاسم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دوسری جانب چاغی گردی جنگل بازار میں دکاندار کے ہاتھوں دکاندار قتل ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق گردی جنگل بازارمیں دو دکانداروں کے درمیان جھگڑا ہوا ایک دکاندار جاں بحق ، پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران دکاندار دادا محمد ولد حاجی دوست محمد نے دوسرے دکاندار حبیب اللہ ولد محمد نسیم ساکن کلی گورگئیج پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

علاوہ ازیں دکی ڈاکووں کا باغ لیز ایریا میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش،مزاحمت پر فائرنگ سے رضامحمد ولد محمد خیر قوم بلوچ ساکن رباط دکی زخمی ہوگیا ۔

دریں اثناء اوتھل کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں بلیدہ کا رہائشی شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث انکی کار ٹریکٹرسے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں بلیدہ کارہائشی فضل ولد عطامحمد سکنہ میناز موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون اور بچہ شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز