یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںخاران، پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی و چوری کی وارداتوں میں...

خاران، پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ

خاران (ہمگام نیوز) منشیات فروشوں، چوروں و دیگر سماجی جرائم میں ملوث عناصر سے پولیس کمیشن لیکر انہیں جرائم پیشہ سرگرمیوں کیلئے باقاعدہ اجازت دے رہی ہے۔

خاص ذرائع کے مطابق خاران پولیس تھانے کے انچارج نے مختلف جرائم کے لئے بطور کمیشن الگ الگ ریٹ فکس کر رکھی ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار حکیم شاہ عرف گونڈل نامی منشیات فروش کو 25 ہزار روپے کے ڈیمانڈ پولیس تھانے کے انچارج خاران نے رہا کرنے کا کہا۔ اس پر گرفتار شخص نے بتایا کہ ضبط شدہ منشیات اسکے اپنے نہیں ہیں بلکہ ایک منشیات ڈیلر جو کہ ایک کونسلر ہے کے ہیں جس کیلئے وہ کام کرتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے ایسے متعدد منشیات فروشوں و مرکزی ڈیلرز کے ساتھ 25 ہزار روپے کمیشن پر گٹھ جوڑ قائم کر رکھی ہے۔

اسی طرح جمیل و دنگو کے سنوکر کلب سے جاری جرائم پیشہ سرگرمیوں کیلئے 30 ہزار روپے کمیشن مختص کی گئی ہے۔

ذرائع نے ایک اور واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں مویشی چوری کرنے کے کیس میں گرفتار چوروں سے 40 ہزار روپے لے کر معاملے کو رفع دفع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز