خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران شہر میں اب سے کچھ دیر قبل تین زوردار دھماکوں کی آواز سنائی دی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکوں کا نشانہ ڈی آئی جی پولیس (رخشان) کا دفتر تھا جوکہ خاران شہر میں شیخ مسجد کے قریب واقع ہے۔
واضح رہے کہ ڈی آئی جی رخشان پاکستانی خفیہ اداروں و فوج کی ایما پر لوکل اداروں کو بلوچ قومی تحریک کے خلاف استعمال کرنے کی سازش میں سرگرم عمل ہے۔
حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مذکورہ شخص کی سربراہی میں خاران شہر میں ایک پولیس میٹنگ ہوا تھا جس میں ڈی آئی جی نے برائے راست پولیس و لیویز کو احکامات دیے تھے کہ آزادی پسند مسلح تنظیموں کے خلاف سرگرمیاں تیز کی جائیں اور حتہ کہ شوٹ ایٹ سائیٹ جیسے ہدایات بھی جاری کیے تھے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔