خاران (ہمگام نیوز) امدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران دشت کین میں گزشتہ روزقابض FC کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی،
تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے دشت کین میں ایف سی نے ناکہ لگاکر سپاری لے جانے والے گاڈیوں پر اندھا دھند، بلا امتیاز فائرنگ کردیا ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی دونوں کا تعلق ارماگے سید خان چاہ سے ہیں۔اب تک جانبحق افراد کا نام معلوم نہ ہوسکا۔واضع رہے ایران و پاکستان کے۔زیر قبضہ بلوچستان میں دونوں قابضین نے بلوچوں پر دوسرے مظالم کے ساتھ ساتھ ان پر معاشی حوالے سے بے پناہ مظالم کے پہاڑ توڑے ہیں۔جن میں ایران کے ریاستی فورسز 60 لیٹر ڈیزل تیل اور عین اسی حساب سے پاکستانی فورسز بھی بلوچوں پر معاشی حوالے سے روزگار کے تمام دروازے بند کرکے انھیں لاوارث اور مجبور سمجھ کر ان پر سرعام گولیاں چلائی جاتی ہیں۔