شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںخاران: سی پیک روڈ پر بلوچ سرمچاروں کا پاکستانی فوج کے کانوائے...

خاران: سی پیک روڈ پر بلوچ سرمچاروں کا پاکستانی فوج کے کانوائے پر حملہ، 15 سے 20 اہلکاروں کی ہلاکت کے اطلاعات

خاران (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق آج بروز 4 مارچ کو صبح کے وقت بلوچ آزادی پسند سرمچاروں نے خاران سے منسلک سی پیک روڈ پر رُنگان بُھٹ کے مقام پر ایف سی و نارکوٹکس ادارے کے فورسز پر مشتمل کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کم از کم 15 سے 20 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

حملہ اس وقت ہوا جب مذکورہ قافلہ خاران سٹی سے شاہوگیڑی کی جانب جارہا تھا، اور ایک مخصوص پُل کے اوپر سے گزرتے ہوئے نشانہ بنا۔ قافلے میں کم از کم 6 پک اپ و ویگو گاڑیاں شامل تھیں جن میں سے ہر ایک گاڑی میں 7 سے 8 اہلکار سوار تھے۔

سرمچاروں نے حملہ روڈ سے کافی قریب گھات کر انجام دیا، حملے میں راکٹوں، خودکار ہتھیاروں و دیگر بھاری و جدید اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔

حملے کے فوراً بعد ایف سی کا متعدد گاڑیوں پر مشتمل ایک تازہ دم دستہ گواش کی جانب روانہ ہوا، اور فورسز نے سی پیک روڈ کو گواش کے مقام پر ہر طرح کے آمد و رفت کیلئے بند کردیا۔ اس کے کچھ دیر بعد فورسز کے متعدد گاڑیاں جن میں ایمبولینس بھی شامل تھے، زخمی و ہلاک اہلکاروں کو لیکر حملے کے مقام سے خاران شہر میں داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز