خاران: (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز عصر کے وقت خاران سے منسلک سی پیک لنک روڈ پر مسلح افراد نے ناکہ لگایا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھنٹوں تک ایریا کو قبضے میں لیکر ٹریفک کی چیکنگ کی۔

واضح رہے کہ مذکورہ روڈ پر ماضی میں متعدد مرتبہ سرمچاروں نے ناکہ بندی سمیت فورسز و معدنیات لیجانے والے ٹرانسپورٹرز پر حملے کیے ہیں

۔ تاہم آج ہونے والے واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔