یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںخاران سے فٹبالر صغیر عرف چھوٹے ایف سی اور خفیہ اداروں کے...

خاران سے فٹبالر صغیر عرف چھوٹے ایف سی اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں دوسری مرتبہ لاپتہ

 

خاران: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے صغیراحمد عرف چھوٹے نامی فٹبالر ریاستی اداروں کے ہاتھوں دوسری مرتبہ لاپتہ ہو گئے۔

 

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب خاران شہر شیلگ ایریا سے خاران کے نامور فٹبالر صغیر احمد عُرف چھوٹے کو قابض ایف سی اور انٹلیجنس اداروں نے لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

 

واضح رہے کہ صغیر احمد عرف چھوٹے نامی فٹبالر کو دوسری مرتبہ قابض فورسز نے جبری طور پر اغوا کیا ہے۔ تاہم، اس بار اس کے گھر میں چھاپہ مارکر حراست میں لیکر پھر سے لاپتہ کردیا۔

 

خیال رہے کہ خاران میں دھماکوں اور فائرنگ کی واقعات کے پیش آنے کے بعد گزشتہ کئی مہینوں سے کئی نوجوانوں کی لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ جس سے علاقے کے نوجوانوں میں شدید خوف و مایوسی پائی جارہی ہے۔

 

مزید خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے ایری کلگ میں سرچ آپریشن کرکے دو نوجوانوں کو لاپتہ کردیا تھا۔ جس میں صلاح الدین نامی نوجوان کو بہیمانہ تشدد کرکے پھینک دیا تھا۔ جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ، سرخاران میں واقع کلی بنگلزئی میں بھی چار نوجوانوں کو اغوا کیا تھا۔ تاہم، بعد میں وہ بھی بازیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز