خاران : ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے، خاران شہر کے مرکز میں واقعہ شیخ مسجد کے قریب ریڈ زون ایریا میں قائم حساس اداروں کے دفاتر پر یکے بعد دیگرے تین زوردار دھماکے

ذرائع کے مطابق ریڈ زون ایریا میں قائم آئی ایس آئی کے دفتر پر یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کے بعد عینی شاہدین نے دفتر سے دھواں اور دھول اُٹتے دیکھا ۔

زرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کے دفاتر پر دھماکوں کے بعد جائے وقوعہ سے ایمبولنس ایف سی کیمپ کی جانب جاتے ہوئے دیکھے گئے۔

تاہم مذکورہ حملے کی زمہ داری تاحال کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی