سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںخاران شہر میں موبائل ٹاور کی تنصیب کرنے والے کمپنی دفتر پر...

خاران شہر میں موبائل ٹاور کی تنصیب کرنے والے کمپنی دفتر پر دستی بم سے حملہ

خاران(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق خاران شہر اور اس کے مضافات میں حالیہ عرصہ میں تیز رفتاری کے ساتھ موبائل ٹاورز کی تنصیب کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا یے۔جو کہ ضرورت سے زیادہ جبکہ بعض جگہ غیر ضروری اور مشکوک معلوم ہوتی ہے۔کیونکہ حالیہ عرصے میں بلوچستان کے اکثر شہروں سے بلوچ عوام کی جبری گرفتاری اور اغوا کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ عوام اس کی کڑیاں اس جیسے سرگرمیوں سے ملاتی ہے۔ایسے حالات میں عوام کی اکثریت اس کو شک کی نظر سے دیکھ رہا ہیں۔جو کہ تمام کے تمام” یو فون ”  کمپنی کے ہے۔ اب تک اس شہرمیں 30 ٹاورز کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے۔شنید میں آیا ہے کہ مزید 20 ٹاورز کی تنصیب کرنا باقی ہیں۔ اور اس کام کیلئے شہر میں ایک علیہدہ سے کمپنی نے شہر میں باقاعدہ سے اپنا دفتر قائم کرچکا ہے۔آمدہ اطلاعات یہ ہے کہ آج کا یہ دستی بم حملہ حملہ موبائل ٹاورز کی تنصیب کرنے والی اس کمپنی کے دفتر پر کیا گیا ہے جو کہ شیخ ہسپتال کے نزدیک واقع ہے ۔اسی طرح آج مسلح افراد کا ٹاور تنصیب کرنے والے اسٹاف پرہینڈ گرنیڈ بم سے حملہ اب تک ایک شخص کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز