پنجشنبه, دسمبر 26, 2024
Homeخبریںخاران: فورسز کا آپریشن، 5 افراد اغواء

خاران: فورسز کا آپریشن، 5 افراد اغواء

خاران ( ہمگام نیوز )خاران میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق فورسز نے کلی جلال زئی اور کلی گوزگی سمیت متعدد مقامات کو گذشتہ شام مکمل محاصرے میں لیکر رات گئے دیر تک گھر گھر تلاشی لی اور بعض جگہوں پہ لوگوں کو شدید زدوکوب بھی کیا۔

دوران آپریشن فورسز نے ڈاکٹر عبدالستار پیرکزئی اور ان کے بیٹے کامران ستار پیرکزئی، فاروق پیرکزئی اور سفی اللہ مینگل کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.

دوسری جانب خاران بس اڈے میں  نائی کے دکان سے قابض پاکستانی فورسز نے اختر مینگل کو حراست میں لے کر لاپتہ کر لیا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز