خاران ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران شہر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی آفیسر ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق واقع خاران شہر نوروز آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق پولیس ایس ایچ او عید محمد محمدحسنی کو ہلاک کردیا۔
قتل کے وجوہات تاحال سامنے نہیں آرہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عید محمد کا شمار پاکستانی فوج و انٹیلیجنس کے قریب ترین پولیس افسران میں کیا جاتا ہے۔
واقع نوروز آباد روڈ پر ان کے رہائش گاہ کے قریب پیش آیا تاہم ان کا آبائی علاقہ کلی مچھیان بتایا جاتا ہے۔