چهارشنبه, مارچ 26, 2025
Homeخبریںخاران میں انٹیلیجنس کے کارندوں کے ٹھکانے پر حملے کی ذمہ داری...

خاران میں انٹیلیجنس کے کارندوں کے ٹھکانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، تاجر برادری خفیہ اداروں کے ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہے۔ بی ایل اے

خاران (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 24 مارچ کو مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں خفیہ اداروں کے ایک ٹھکانے کو بم حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں دو غیرمقامی افراد زخمی ہوگئے۔

مذکورہ ٹھکانے میں مزدوری کے غرض سے پنجاب و سندھ سمیت مختلف مقامات سے لائے گئے لوگ رہائش پذیر ہیں اور ان افراد میں خفیہ اداروں کے کارندے بھی موجود ہیں۔ جعفر (دادو والے) سمیت مختلف ٹھیکیداروں کی ذمہ داری پر علاقے میں مخلوط بیک گراونڈ کے لوگ آرہے ہیں، جن میں خفیہ ادارے اپنے بندے بھی شامل کررہے ہیں۔ اس حوالے سے ہم ہر ایک کو تنبیہ کرتے ہیں کہ اگر ایسے کسی سازش میں کسی بھی ٹھیکیدار یا ذمہ دار کا خفیہ اداروں سے شراکت داری ثابت ہوا، وہ اپنے انجام کا ذمہ دار خود ہوگا۔

بی ایل اے خاران کے عوام کو بھی ہدایت کرتی ہے کہ کسی بھی غیر مقامی مشکوک فرد یا جماعت کو گھر کرائے پر دینے سے اجتناب کریں۔

مزیدبرآں 24 مارچ کو نامعلوم افراد نے خود کو تنظیم کے سرمچار ظاہر کرکے خاران قبرستان روڈ کے قریب متعدد تاجروں کو لوٹا ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی اس واقعے کی تردید کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈے پاکستانی فوج و خفیہ ادارے اپنے لوکل کارندوں کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔ بلوچ عوام بشمول تاجر برادری مستقبل میں ایسے سازشوں سے ہوشیار رہ کر اپنا تحفظ یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز