یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںخاران میں ایف سی کے مرکزی کیمپ پر راکٹ حملے کی ذمہ...

خاران میں ایف سی کے مرکزی کیمپ پر راکٹ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

خاران(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں گزشتہ شب ایف سی کمپ پر ہونے والے راکٹ حملے کی ذمہ دار بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کر لی –

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں خاران حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سرمچاروں نے گزشتہ روز مغرب کے وقت مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں قابض ایف سی کے مرکزی کیمپ کو راکٹ کے گولوں سے نشانہ بنایا۔
اس حملے کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
اور انہوں نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی دشمن فوج پر ان کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز