یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںخاران میں فوجی آلہ کار لطیف نوتیزی کے اڈے پر حملے کی...

خاران میں فوجی آلہ کار لطیف نوتیزی کے اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

خاران (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 23 نومبر کو مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے بابِ خاران کے قریب پاکستانی فوج کے آلہ کار لطیف نوتیزی کے ایک ٹھکانے پر دو دستی بم پھینکے اور فائرنگ کیا۔

حملے کے وقت ٹھکانے میں موجود افراد کو سرمچاروں نے اس بنیاد پر نشانہ نہیں بنایا کہ وہ روزی روٹی یا پھر غیردانستہ طور پر وہاں موجود تھے۔ تاہم بی ایل اے ایک مرتبہ پھر خاران کے عوام کو خبردار کرتی ہے کہ لطیف نوتیزی اپنے بھائی سمیت ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہے، ان سمیت ان کے ہر طرح کے رہائشی، کاروباری و دیگر ٹھکانوں اور تنصیبات سے حد درجہ دوری اختیار کریں، ہمارے سرمچار ان پر کبھی بھی کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز