شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںخاران میں قابض فورسز اور سرمچاروں کے درمیان 8 گھنٹے کی خون...

خاران میں قابض فورسز اور سرمچاروں کے درمیان 8 گھنٹے کی خون ریز جھڑپ، دو سرمچار شہید، قابض فورسز کے درجنوں اہلکار ہلاک

خاران( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران کے نواحی علاقہ ہلمرک(کسان)میں سرمچاروں اور قابض فورسز کے مابین 8 گھنٹے کی ایک طویل خون ریز جھڑپ پیش آیا جس میں دو سرمچار شہید اور قابض فورسز کے درجنوں اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہمگام نیوز کے علاقائی نمائندوں کے مطابق کل 2 بجے بلوچ آزادی پسند تنظیم کے جانثاروں اور قابض دشمن فورسز کے درمیان ایک خون ریز جھڑپ شروع ہوئی جو رات 10 بجے تک جاری رہی۔ جس کے نتیجے میں، خاران کے دو رہائشی نوجوان مسلح آزادی پسند تنظیم سے منسلک تھے اور خاران جنوبی سٹی کلان کے مکین تھے، سرمچار طارق ساسولی ولد عبدالشکور ساسولی اور 18 سالہ نو عمر عمران ساسولی نے جھڑپ میں جام شہادت نوش کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں شہید سرمچار رشتے میں کزن تھے۔ جبکہ دوسری جانب، جوابی کاروائی میں قابض فورسز کے درجنوں کے حساب سے اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوجی ہیلی کاپٹر کے زریعے خاران اور نوشکی ایف سی کے ہسپتالوں میں منتقل کردیے گئے ہیں ۔

مزید برآں، قابض فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل تھی۔ دشمن کی جانب سے انتہائی بھاری اسلحہ استعمال کرنے کے باوجود زمینی طور پر بری طرح ناکام ہوکر رہ گیا تھا، جنہیں پھر فضائی کمک پہچائی گئی۔

آخر میں آزادی پسند تنظیم کے دونوں شہید سرمچاروں کی میتںوں کو قابض فورسز نے خاران ایف سی کیمپ میں منتقل کردیا ہے جو تاحال وہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز