خاران ( ہنگام نیوز)خاران کے علاقے سرگردان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے جاری فوجی جارحیت نے مقامی آبادی کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔ فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گھروں میں زبردستی داخل ہو کر تلاشی لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، عام شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے علاقے میںں خوف و ہراس پھیل گئی ہے۔ اس دوران کسی بھی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔